ڈیٹنگ

ڈیٹنگ کرنے والے دو جواں سال لڑکا لڑکی ایک ساتھ

ڈیٹنگ (انگریزی: Dating) عام طور سے مخالف جنس کے نوجوانوں کی غیر رسمی ملاقات کو کہتے ہیں۔ بہت سے نوجوان کہتے ہیں کہ ’‏ہم ڈیٹنگ نہیں کرتے،‏ ہم تو محض دوست ہیں،‏‘‏ حالانکہ وہ مخالف جنس کیساتھ بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ تاہم ڈیٹنگ عام طور سے دو شخصوں کے بیچ کا نجی معاملہ ہوتا ہے۔ اس طرح کسی کا بالارادہ ملنا یا تعلقات کا جہاں مزید گہرا کرنا نہ ہو، وہ ڈیٹنگ کا حصہ نہیں ہے۔ اکٹھے گھومنے پھرنے،‏ یا محض ایک دوسرے سے باضابطہ یا بالارادہ ملاقاتیں کرنے کو ڈیٹنگ کہا جاتا ہے—‏ جب لڑکی یا لڑکا ایک دوسرے کو خاص توجہ دینے لگیں اور اکٹھے وقت گزارنے لگیں تو عموماً اس میں دوستی سے زیادہ کچھ شامل ہوتا ہے۔‏ ڈیٹنگ کے لیے ملاقات بھی ضروری نہیں ہے۔‏ کچھ معاملوں میں، جیسے کہ انٹرنیٹ پر چیٹ‌ روم،‏ ٹیلیفون،‏ خطوط یا ای-‏میل پر بات‌ چیت بھی ڈیٹنگ ہی کی مختلف قسمیں سمجھی جاتی ہیں[1]، اگر چیکہ عام طور سے ڈیٹنگ کا اطلاق شخصی ملاقاتوں پر ہی ہوتا ہے۔

عام استعمال میں ڈیٹ پر جانے یا کسی کے ساتھ ڈیٹ ہونے سے مراد دو شخصوں کے دوران اسی طرح کا رومانی رشتے کا ہونا ہے۔ رشتے کے ابتدا میں بین شخصی تعلقات ممکن ہے کہ بہت گہرے نہ ہوں۔ ڈیٹنگ شروع میں شخصی تعارف، ایک دوسرے کو سمجھنے، پسنس ناپسند، زندگی کے مقاصد، خاندانی پس منظر، وغیرہ جاننے کے لیے ہو سکتے ہیں۔ مگر جب ملاقاتیں زیادہ ہوں اور جوان لوگ ہم صفت اور ہم فطرت ملیں تو یہ سلسلہ گہرے عشق میں بدل سکتا ہے۔ یہ عشق لمبے عرصے تک چل سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ممکن ہیں کہ لوگ لیو ان ریلیشن شپ پر بھی آمادہ ہو جائیں۔ یہ ممکن ہے کہ آگے چل یہ لوگ شادی کریں اور ان کی اولاد بھی ہو۔

شادی سے زیادہ ڈیٹنگ میں دلچسپی

نٹرنیٹ کے صارفین میں اکیسویں صدی میں شادی سے زیادہ ڈیٹنگ میں دل چسپی بڑھی ہے۔ بھارت میں میں گوگل اور یوٹیوب پر آن لائن خوب صورتی کے گُر (بیوٹی ٹپس)، ڈیٹنگ اور شوق (ہابی) سے وابستہ معلومات اور ویڈیو کی کھوج (’سرچ‘) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گوگل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ء کے مقابلہ میں 2018ء میں بھارت میں ضرورت رشتہ/ شادی یا میٹری مونی سے زیادہ ڈیٹنگ کے بارے میں سرچ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ’مائی نیریسٹ‘ (مجھ سے نزدیک ترین) سے متعلق تلاش میں 75 فیصد اور ’کو ورکنگ اسپیس‘ (ساجھے داری سے کام کرنے کی جگہ) سے متعلق تلاش میں 100 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔[2]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Content Disclaimer

Informasi ini disarikan dari Wikipedia dan disajikan kembali untuk tujuan edukasi. Konten tersedia di bawah lisensi CC BY-SA 3.0. Kami tidak bertanggung jawab atas ketidakakuratan data yang bersumber dari kontribusi publik tersebut.

  1. The information displayed on this website is sourced in part or in whole from Wikipedia and has been adapted for the purpose of restating it. We strive to provide accurate and relevant information, however:
  2. There is no guarantee of absolute accuracy. Wikipedia is an open, collaborative project that can be edited by anyone, so information is subject to change.
  3. It is not intended to constitute professional advice. The content displayed is for informational and educational purposes only. For important decisions (e.g., medical, legal, or financial), please consult a professional.
  4. Content copyright. Wikipedia is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License (CC BY-SA). This means that content may be reused with appropriate attribution and shared under a similar license.
  5. Responsible use. Any risk arising from the use of information from this website is entirely the responsibility of the user.